وحدثني زهير بن حرب ، وابن ابي عمر ، قال زهير : حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ابن ابي لبيد ، عن ابي سلمة ، عن عبد الله بن عمر ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " لا تغلبنكم الاعراب على اسم صلاتكم، الا إنها العشاء، وهم يعتمون بالإبل ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ فرماتے تھے: ”کہ تم پر گنوار لوگ غالب نہ ہوں کہ مٹا دیں تمہاری نماز عشاء کے نام کو اس لئے کہ وہ اونٹوں کے دودھ دوہنے میں دیر کیا کر تے ہیں۔“ (یعنی اسی وجہ سے وہ عشاء کو عتمہ کہتے ہیں)۔