كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

حدثني إسحاق بن إبراهيم ، ومحمد بن حاتم كلاهما، عن محمد بن بكر . ح، قال: وحدثني هارون بن عبد الله ، حدثنا حجاج بن محمد . ح، قال: وحدثني حجاج بن الشاعر ، ومحمد بن رافع ، قالا: حدثنا عبد الرزاق والفاظهم متقاربة، قالوا جميعا: عن ابن جريج ، قال: اخبرني المغيرة بن حكيم ، عن ام كلثوم بنت ابي بكر ، انها اخبرته، عن عائشة ، قالت: " اعتم النبي صلى الله عليه وسلم ذات ليلة، حتى ذهب عامة الليل، وحتى نام اهل المسجد، ثم خرج فصلى، فقال: إنه لوقتها لولا ان اشق على امتي "، وفي حديث عبد الرزاق: لولا ان يشق على امتي.

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عشاء میں دیر لگائی یہاں تک کہ رات کا بڑا حصہ گزر گیا اور مسجد میں جو لوگ تھے سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور فرمایا: اس کا وقت یہی ہے اگر مجھے یہ خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی امت پر مشقت نہ ڈالوں اور عبدالرزاق کی روایت میں ہے کہ اگر میری امت پر مشقت نہ ہوتی۔

صحيح مسلم # 1445
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp