وحدثنا محمد بن مهران الرازي ، حدثنا الوليد بن مسلم ، حدثنا الاوزاعي ، حدثني ابو النجاشي ، قال: سمعت رافع بن خديج ، يقول: " كنا نصلي المغرب مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فينصرف احدنا، وإنه ليبصر مواقع نبله ".
رافع بن خدیج کہتے ہیں کہ ہم مغرب کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھ کر پھرتے اور ہم سے ہر ایک اپنے تیر گرنے کی جگہ دیکھ سکتا تھا (یعنی اتنی روشنی ہوتی تھی)۔