وحدثني يعقوب بن إبراهيم الدورقي ، حدثنا يحيى بن ابي بكير ، حدثنا شيبان ، عن عبد الملك بن عمير ، عن ابن عمارة بن رؤيبة ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يلج النار من صلى، قبل طلوع الشمس، وقبل غروبها "، وعنده رجل من اهل البصرة، فقال: آنت سمعت هذا من النبي صلى الله عليه وسلم؟ قال: نعم، اشهد به عليه، قال: وانا اشهد، لقد سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقوله بالمكان الذي سمعته منه.
سیدنا عمارہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داخل نہ ہو گا دوزخ میں جس نے نماز پڑھی آفتاب کے نکلنے سے پہلے اور ڈوبنے سے پہلے۔“ اور ان کے پاس بصرہ والوں میں سے ایک شخص تھا۔ اس نے کہا: کیا تم نے سنا ہے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے؟ انہوں نے کہا: ہاں میں اس کی گواہی دیتا ہوں تو اس نے کہا میں بھی گواہی دیتا ہوں اس پر کہ میں نے بھی سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے ایسے اسی مکان میں جہاں سے تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔