وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب ، قالا: حدثنا وكيع ، عن شعبة ، عن الحكم ، عن يحيى بن الجزار ، عن علي . ح، وحدثناه عبيد الله بن معاذ ، واللفظ له، قال: حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن الحكم ، عن يحيى ، سمع عليا ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الاحزاب، وهو قاعد على فرضة من فرض الخندق: " شغلونا عن الصلاة الوسطى، حتى غربت الشمس، ملا الله قبورهم وبيوتهم، او قال: قبورهم وبطونهم نارا ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احزاب کے دن (یہ غزوہ مشہور ہے ہجرت کے چوتھے سال ہوا ہے اور بعض نے کہا: پانچوایں سال ہوا ہے) خندق کے ایک راستہ پر بیٹھے تھے اور فرماتے تھے: ”ان کافروں نے ہم کو نماز وسطیٰ سے باز رکھا یہاں تک کہ آفتاب ڈوب گیا۔ ان کی قبروں اور گھروں کو یا قبروں اور پیٹوں کو اللہ آگ سے بھر دے۔“