وحدثنا محمد بن المثنى ، ومحمد بن بشار ، قال ابن المثنى حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، قال: سمعت قتادة يحدث، عن ابي حسان ، عن عبيدة ، عن علي ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الاحزاب: " شغلونا عن صلاة الوسطى، حتى آبت الشمس، ملا الله قبورهم نارا، او بيوتهم او بطونهم "، شك شعبة، في البيوت والبطون،
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ احزاب والے دن ارشاد فرمایا: ”کافروں نے ہمیں نماز عصر سے روک رکھا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا۔ اللہ ان کی قبروں اور ان کے گھروں یا پیٹوں کو آگ سے بھر دے۔“ شعبہ کو گھروں اور پیٹوں میں شک ہو گیا۔