حدثنا عمرو بن سواد العامري ، ومحمد بن سلمة المرادي ، واحمد بن عيسى ، والفاظهم متقاربة، قال عمرو : اخبرنا وقال الآخران حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، عن يزيد بن ابي حبيب ، ان موسى بن سعد الانصاريحدثه، عن حفص بن عبيد الله ، عن انس بن مالك ، انه قال: " صلى لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم العصر، فلما انصرف، اتاه رجل من بني سلمة، فقال: يا رسول الله، إنا نريد ان ننحر جزورا لنا، ونحن نحب ان تحضرها، قال: نعم، فانطلق، وانطلقنا معه، فوجدنا الجزور لم تنحر، فنحرت، ثم قطعت، ثم طبخ منها، ثم اكلنا قبل ان تغيب الشمس "، وقال المرادي : حدثنا ابن وهب ، عن ابن لهيعة ، وعمرو بن الحارث ، في هذا الحديث.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی۔ پھر جب فارغ ہوچکے تو بنی سلمہ کا ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! ہم اپنا ایک اونٹ ذبح کرنا چاہتے ہیں اور آرزو رکھتے ہیں کہ آپ بھی تشریف لائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے اور اونٹ ابھی ذبح نہیں ہوا تھا، پھر وہ ذبح ہوا اور کاٹا گیا اور پکایا اور ہم نے اس میں سے آفتاب غروب ہونے سے پہلے کھایا۔