حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا ليث . ح، قال: وحدثنا محمد بن رمح ، اخبرنا الليث ، عن ابن شهاب ، عن انس بن مالك ، انه اخبره، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، " كان يصلي العصر، والشمس مرتفعة حية، فيذهب الذاهب إلى العوالي، فياتي العوالي، والشمس مرتفعة "، ولم يذكر قتيبة: فياتي العوالي.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز پڑھتے تھے اور سورج بلند رہتا تھا اور اس میں گرمی ہوتی تھی اور جانے والا اونچے کناروں تک جاتا تھا اور وہاں پہنچ جاتا تھا اور آفتاب بلند رہتا تھا۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں اونچے کناروں کا ذکر نہیں کیا۔