وحدثنا حرملة بن يحيى ، حدثنا عبد الله بن وهب ، اخبرنا حيوة ، قال: حدثني يزيد بن عبد الله بن اسامة بن الهاد ، عن محمد بن إبراهيم ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " قالت النار: رب اكل بعضي بعضا، فاذن لي اتنفس، فاذن لها بنفسين، نفس في الشتاء، ونفس في الصيف، فما وجدتم من برد او زمهرير، فمن نفس جهنم، وما وجدتم من حر او حرور فمن نفس جهنم ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوزخ نے کہا: اے میرے رب! میرا ایک ٹکڑا دوسرے کو کھا گیا سو مجھے سانس لینے کی اجازت دے۔ پس اس دو سانسوں کی اجازت دی، ایک سانس جاڑے میں اور ایک سانس گرمی میں۔ سو جو پاتے ہو تم سردی سے وہ جہنم کی سانس ہے اور جو پاتے ہو تم گرمی سے وہ جہنم کی سانس ہے۔“