وحدثني إسحاق بن موسى الانصاري ، حدثنا معن ، حدثنا مالك ، عن عبد الله بن يزيد مولى الاسود بن سفيان، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن ، ومحمد بن عبد الرحمن بن ثوبان ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا كان الحر، فابردوا عن الصلاة، فإن شدة الحر من فيح جهنم، وذكر ان النار اشتكت إلى ربها، فاذن لها في كل عام بنفسين، نفس في الشتاء، ونفس في الصيف ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی ہو تو نماز کو ٹھنڈا کر لو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے اور ذکر کیا کہ آگ نے اپنے رب سے شکایت کی تو اس کو اجازت مل گئی ایک سال میں دو سانس لینے کی ایک سانس گرمی میں اور ایک سانس سردی میں۔“