وحدثني عمرو بن سواد ، وحرملة بن يحيى ، واللفظ لحرملة، اخبرنا ابن وهب اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، قال: حدثني ابو سلمة بن عبد الرحمن ، انه سمع ابا هريرة ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اشتكت النار إلى ربها، فقالت: يا رب، اكل بعضي بعضا، فاذن لها بنفسين، نفس في الشتاء، ونفس في الصيف، فهو اشد ما تجدون من الحر، واشد ما تجدون من الزمهرير ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوزخ کی آگ نے اپنے پروردگار کے آگے شکایت کی اور عرض کی کہ اے رب! کھا گیا میرا ایک ٹکڑا دوسرے کو تو اس کو دو سانس لینے کی اجازت دی، ایک سانس جاڑے میں اور ایک سانس گرمی میں، سو اسی وجہ سے ہے جو تم پاتے ہو شدت گرمی اور سردی کی۔“