كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثني هارون بن سعيد الايلي ، وعمرو بن سواد ، واحمد بن عيسى ، قال عمر: واخبرنا، وقال الآخران: حدثنا ابن وهب ، قال: اخبرني عمرو ، ان بكيرا حدثه، عن بسر بن سعيد ، وسلمان الاغر ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا كان اليوم الحار، فابردوا بالصلاة، فإن شدة الحر من فيح جهنم، قال عمرو : وحدثني ابو يونس ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " ابردوا عن الصلاة، فإن شدة الحر من فيح جهنم "، قال عمرو : وحدثني ابن شهاب ، عن ابن المسيب وابي سلمة ، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، بنحو ذلك.

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب گرم دن ہو تو ٹھنڈے وقت نماز ادا کرو اس لئے کہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے۔ عمرو نے کہا کہ مجھے حدیث بیان کی ابویونس نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز کو ٹھنڈا کر اس لئے کہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے۔ عمرو نے کہا: مجھ سے ابن شہاب نے، انہوں نے ابن مسیّب سے اور ابوسلمہ سے روایت کی کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی روایت کے مانند۔

صحيح مسلم # 1397
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp