وحدثني احمد بن يوسف الازدي ، حدثنا عمر بن عبد الله بن رزين ، حدثنا إبراهيم يعني ابن طهمان ، عن الحجاج وهو ابن حجاج، عن قتادة ، عن ابي ايوب ، عن عبد الله بن عمرو بن العاص ، انه قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم، عن وقت الصلوات، فقال: " وقت صلاة الفجر، ما لم يطلع قرن الشمس الاول، ووقت صلاة الظهر، إذا زالت الشمس عن بطن السماء، ما لم يحضر العصر، ووقت صلاة العصر، ما لم تصفر الشمس، ويسقط قرنها الاول، ووقت صلاة المغرب، إذا غابت الشمس، ما لم يسقط الشفق، ووقت صلاة العشاء، إلى نصف الليل ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازوں کا وقت پوچھا گیا۔ فرمایا: ”نماز فجر کا وقت جب تک ہے کہ سورج کا اوپر کنارہ نہ نکلے اور ظہر کی نماز کا وقت جب ہے کہ آسمان کے بیچ سے آفتاب ڈھل جائے، جب تک عصر کا وقت نہ آئے اور عصر کا وقت جب تک ہے کہ آفتاب زرد ہو جائے اور اس کا اوپر کا کنارہ ڈوب نہ جائے اور مغرب کی نماز کا وقت جب ہوتا ہے کہ آفتاب ڈوب جائے جب تک کہ شفق نہ ڈوبے اور عشاء کی نماز کا وقت آدھی رات تک ہے۔“