كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثني زهير بن حرب ، حدثنا الوليد بن مسلم ، حدثنا ابو عمرو يعني الاوزاعي ، حدثنا الزهري ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة ، قال: " اقيمت الصلاة، وصف الناس صفوفهم، وخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقام مقامه، فاوما إليهم بيده، ان مكانكم فخرج، وقد اغتسل، وراسه ينطف الماء، فصلى بهم ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک بار نماز کی تکبیر کہی اور لوگوں نے صف باندھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور اپنے مقام میں کھڑے ہوئے پھر ہم کو ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اپنی جگہوں پر رہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صف سے نکل گئے اور غسل کیا اور سر سے پانی ٹپک رہا تھا۔ پھر سب کے ساتھ نماز پڑھی۔

صحيح مسلم # 1368
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp