حدثني إسحاق بن منصور ، اخبرنا محمد بن المبارك الصوري ، حدثنا معاوية بن سلام ، عن يحيى بن ابي كثير ، اخبرني عبد الله بن ابي قتادة ، ان اباه اخبره، قال: بينما نحن نصلي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فسمع جلبة، فقال: " ما شانكم "؟ قالوا: استعجلنا إلى الصلاة، قال: فلا تفعلوا، " إذا اتيتم الصلاة، فعليكم السكينة، فما ادركتم فصلوا، وما سبقكم فاتموا ".
سیدنا عبداللہ بن ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان کے باپ نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی کھڑ بڑ سنی تو فرمایا: ”(یعنی بعد نماز کے کہ) کیا حال ہے تمہارا“، انہوں نے عرض کی کہ ہم نے نماز کے لئے جلدی کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، جب تم نماز کو آؤ تو آرام سے آؤ پھر جو ملے پڑھ لو اور جو تم سے آگے ہو چکی اسے پوری کر لو۔“