حدثنا نصر بن علي الجهضمي ، حدثنا ابو احمد ، حدثنا حمزة الزيات ، عن الحكم ، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ، عن كعب بن عجرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " معقبات، لا يخيب قائلهن او فاعلهن، ثلاث وثلاثون تسبيحة وثلاث وثلاثون تحميدة، واربع وثلاثون تكبيرة، في دبر كل صلاة ".
سیدنا کعب بن عجرۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چند تسبیحات ہیں جن کا کہنے والا یا کرنے والا نقصان نہیں اٹھائے گا، وہ یہ ہیں کہ ہر نماز کے بعد تینتیس ۳۳ مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیس ۳۳ مرتبہ الحمدللہ اور چونتیس ۳۴ مرتبہ اللہ اکبر۔“