وحدثنا الحسن بن عيسى ، اخبرنا ابن المبارك ، اخبرنا مالك بن مغول ، قال: سمعت الحكم بن عتيبة يحدث، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ، عن كعب بن عجرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " معقبات، لا يخيب قائلهن، او فاعلهن، دبر كل صلاة مكتوبة، ثلاث وثلاثون تسبيحة، وثلاث وثلاثون تحميدة، واربع وثلاثون تكبيرة ".
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کے پیچھے کچھ ایسی دعائیں پڑھنے کی ہیں کہ ان کا پڑھنے والا یا ان کا بجا لانے والا ہر نماز فرض کے بعد کبھی (ثواب سے یا بلند درجوں سے) محروم نہیں ہوتا، (وہ یہ ہیں) تینتیس بار سبحان اللہ اور تینتیس بار الحمدللہ اور چونتیس بار اللہ اکبر کہنا۔“