وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبدة بن سليمان ، عن هشام بن عروة ، عن ابي الزبير مولى لهم، ان عبد الله بن الزبير ، كان يهلل، دبر كل صلاة، بمثل حديث ابن نمير، وقال في آخره، ثم يقول ابن الزبير ، كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يهلل بهن دبر كل صلاة.
ابی الزبیر سے جو مولیٰ ہیں، ان کی روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اس دعا کے ساتھ یعنی جو اوپر مذکور ہوئی ہر نماز کے بعد اپنی آواز بلند کرتے تھے جیسے ابن نمیر نے روایت کی ہے اور اس کے آخر میں یہ کہا کہ سیدنا ابن الزبیر رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد بلند آواز سے یہ پڑھا کرتے تھے۔