حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابن نمير ، قالا: حدثنا ابو معاوية ، عن عاصم ، عن عبد الله بن الحارث ، عن عائشة ، قالت: " كان النبي صلى الله عليه وسلم، إذا سلم، لم يقعد إلا مقدار، ما يقول: اللهم انت السلام، ومنك السلام، تباركت ذا الجلال والإكرام "، وفي رواية ابن نمير: يا ذا الجلال والإكرام.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا سلام پھیرتے نہ بیٹھتے مگر اس قدر کہ کہتے «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْكَ السَّلاَمُ تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ» سے اخیر تک یعنی ”یا اللہ! تو سب عیبوں سے سالم ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہے یعنی تمام عالم کی اور اے بزرگی اور عزت والے تو بڑی برکت والا ہے۔“ اور ابن نمیر کی روایت میں «يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ» ہے۔