حدثنا ابن ابي عمر ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عمرو بن دينار ، عن ابي معبد مولى ابن عباس، انه سمعه يخبر، عن ابن عباس ، قال: " ما كنا نعرف انقضاء صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم، إلا بالتكبير "، قال عمرو: فذكرت ذلك لابي معبد، فانكره، وقال: لم احدثك بهذا، قال عمرو: وقد اخبرنيه قبل ذلك.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا مکمل ہونا جب پہچانتے، جب تکبیر کی آواز سنتے۔ اس حدیث کو سیدنا عمرو بن دینار رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابومعبد رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔ عمرو نے کہا: میں نے دوبارہ جب اس حدیث کا ذکر سیدنا ابومعبد رضی اللہ عنہ سے کیا تو انہوں نے انکار کیا اور کہا: میں نے تم سے یہ حدیث بیان نہیں کی حالانکہ انہوں نے ہی مجھ سے بیان کی تھی۔