كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثني محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قالا: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن عطاء بن ابي ميمونة ، عن ابي رافع ، قال: رايت ابا هريرة ، " يسجد في إذا السماء انشقت "، فقلت: تسجد فيها؟ فقال: نعم، رايت خليلي صلى الله عليه وسلم، يسجد فيها، فلا ازال اسجد فيها، حتى القاه، قال شعبة: قلت: النبي صلى الله عليه وسلم؟ قال: نعم.

‏‏‏‏ ابورافع سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ سورۃ «إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ» میں سجدہ کرتے تھے۔ میں نے کہا: تم اس سورت میں سجدہ کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں۔ میں نے اپنے چہیتے کو دیکھا وہ اس سورت میں سجدہ کرتے تھے تو میں بھی اس سورت میں ہمیشہ سجدہ کیا کروں گا یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (عالم آخرت میں) مل جاؤں۔ شعبہ نے کہا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تھے؟ تو فرمایا: ہاں۔

صحيح مسلم # 1306
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp