وحدثنا عبيد الله بن معاذ ، ومحمد بن عبد الاعلى ، قالا: حدثنا المعتمر ، عن ابيه ، عن بكر ، عن ابي رافع ، قال: صليت مع ابي هريرة صلاة العتمة، " فقرا إذا السماء انشقت فسجد فيها "، فقلت له: ما هذه السجدة؟ فقال: سجدت بها خلف ابي القاسم صلى الله عليه وسلم، فلا ازال اسجد بها حتى القاه، وقال ابن عبد الاعلى: فلا ازال اسجدها.
ابورافع سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی اور اس میں سجدہ کیا (نماز کے بعد) میں نے کہا: یہ سجدہ تم نے کیسا کیا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے تو یہ سجدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کیا اور میں اس کو کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملوں، ابن عبدالاعلیٰ کی روایت میں یوں ہے کہ میں یہ سجدہ ہمیشہ کرتا رہوں گا۔