حدثنا يحيى بن يحيى ، يحيى بن ايوب وقتيبة بن سعيد ، وابن حجر ، قال يحيى بن يحيى: اخبرنا، وقال الآخرون حدثنا إسماعيل وهو ابن جعفر ، عن يزيد بن خصيفة ، عن ابن قسيط ، عن عطاء بن يسار ، انه اخبره، انه سال زيد بن ثابت ، عن القراءة مع الإمام، فقال: " لا قراءة مع الإمام في شيء، وزعم، انه قرا على رسول الله صلى الله عليه وسلم والنجم إذا هوى فلم يسجد ".
عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے امام کے پیچھے پڑھنے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے کہا: امام کے پیچھے کچھ نہ پڑھنا چاہیئے اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورۂ والنجم پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ نہیں کیا۔