حدثني زهير بن حرب ، وعبيد الله بن سعيد ، ومحمد بن المثنى كلهم، عن يحيى القطان ، قال زهير: حدثنا يحيى بن سعيد، عن عبيد الله ، قال: اخبرني نافع ، عن ابن عمر ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، " كان يقرا القرآن، فيقرا سورة فيها سجدة، فيسجد، ونسجد معه، حتى ما يجد بعضنا موضعا لمكان جبهته ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پڑھتے تھے تو وہ سورت پڑھتے جس میں سجدہ کی آیت ہوتی تو سجدہ کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو لوگ ہوتے وہ بھی سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم میں سے بعض کو اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی تھی۔