كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

حدثناه عون بن سلام الكوفي ، اخبرنا ابو بكر النهشلي ، عن عبد الرحمن بن الاسود ، عن ابيه ، عن عبد الله ، قال: صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم خمسا، فقلنا: يا رسول الله، ازيد في الصلاة؟ قال: وما ذاك؟ قالوا: صليت خمسا، قال: " إنما انا بشر مثلكم، اذكر كما تذكرون، وانسى كما تنسون، ثم سجد سجدتي السهو ".

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو نماز پڑھائی تو پانچ رکعتیں پڑھیں۔ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز بڑھ گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیسے؟ ہم نے کہا: آپ نے پانچ رکعتیں پڑھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں آدمی ہوں تمہاری طرح، یاد رکھتا ہوں جیسے تم یاد رکھتے ہو اور بھول جاتا ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو۔ پھر سہو کے دو سجدے کئے۔

صحيح مسلم # 1284
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp