وحدثني محمد بن احمد بن ابي خلف ، حدثنا موسى بن داود ، حدثنا سليمان بن بلال ، عن زيد بن اسلم ، عن عطاء بن يسار ، عن ابي سعيد الخدري ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا شك احدكم في صلاته، فلم يدر كم صلى، ثلاثا، ام اربعا، فليطرح الشك، وليبن على ما استيقن، ثم يسجد سجدتين، قبل ان يسلم، فإن كان صلى خمسا، شفعن له صلاته، وإن كان صلى إتماما لاربع، كانتا ترغيما للشيطان ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی نماز میں شک کرے (کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں) اور معلوم نہ ہو سکے تین پڑھیں یا چار تو شک کو دور کرے اور جس قدر کا یقین ہوا اس کو قائم کرے پھر سلام سے پہلے دو سجدے کرے۔ اب اگر اس نے پانچ رکعتیں پڑھیں تو یہ دو سجدے مل کر چھ رکعتیں ہو جائیں گی اور اگر پوری چار پڑھیں ہیں تو ان دونوں سجدوں سے شیطان کے منہ میں خاک پڑ جائے گی۔“