كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثني محمد بن حاتم ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن ابن جريج ، قال: اخبرني عطاء ، عن جابر بن عبد الله ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: من اكل من هذه البقلة، الثوم، وقال مرة: " من اكل البصل، والثوم، والكراث، فلا يقربن مسجدنا، فإن الملائكة تتاذى مما يتاذى منه بنو آدم ".

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس درخت یعنی لہسن میں سے کھائے اور کبھی ہوں فرمایا: جو شخص پیاز یا لہسن یا گندنا کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے اس لیے کہ فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے ان چیزوں سے جن سے آدمیوں کو تکلیف ہوتی ہے (یعنی بدبو اور غلاظت سے)۔

صحيح مسلم # 1254
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp