حدثنا هارون بن سعيد الايلي ، حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمرو ، عن ابن شهاب ، قال: حدثني انس بن مالك ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا قرب العشاء، وحضرت الصلاة، فابدءوا به قبل ان تصلوا صلاة المغرب، ولا تعجلوا عن عشائكم ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز قریب آئے اور کھانا بھی سامنے آ جائے تو مغرب کی نماز سے پہلے کھانا کھا لو اور کھانا چھوڑ کر نماز کی طرف جلدی نہ کرو۔“ (اس لئے کہ کھانے کی طرف دل لگا رہے گا)