حدثنا شيبان بن فروخ ، وعبد الله بن محمد بن اسماء الضبعي ، قالا: حدثنا مهدي بن ميمون ، حدثنا واصل مولى ابي عيينة، عن يحيى بن عقيل ، عن يحيى بن يعمر ، عن ابي الاسود الديلي ، عن ابي ذر ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " عرضت علي، اعمال امتي حسنها وسيئها، فوجدت في محاسن اعمالها، الاذى يماط عن الطريق، ووجدت في مساوي اعمالها، النخاعة، تكون في المسجد، لا تدفن ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے سامنے میری امت کے اچھے برے سب اعمال لائے گئے تو میں نے ان کے نیک کاموں میں یہ بھی دیکھا راہ سے ایذاء دینے والی چیز (جیسے کانٹا، پتھر، نجاست وغیرہ) ہٹانا اور ان کے برے اعمال میں میں نے دیکھا بلغم جو مسجد میں ہو اور دفن نہ کیا جائے۔“