حدثنا محمد بن ابي عمر ، حدثنا سفيان ، عن عثمان بن ابي سليمان وابن عجلان ، سمعا عامر بن عبد الله بن الزبير يحدث، عن عمرو بن سليم الزرقي ، عن ابي قتادة الانصاري ، قال: رايت " النبي صلى الله عليه وسلم يؤم الناس، وامامة بنت ابي العاص وهي ابنة زينب بنت النبي صلى الله عليه وسلم، على عاتقه، " فإذا ركع، وضعها، وإذا رفع من السجود، اعادها ".
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو امامت کرتے ہوئے دیکھا اور امامہ بنت ابی العاص رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاندھے پر تھیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو ان کو بٹھا دیتے اور جب سجدہ سے کھڑے ہوتے تو پھر ان کو کاندھے پر بٹھا لیتے۔