حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا هشيم ، عن إسماعيل بن ابي خالد ، عن الحارث بن شبيل ، عن ابي عمرو الشيباني ، عن زيد بن ارقم ، قال: كنا نتكلم في الصلاة، يكلم الرجل صاحبه وهو إلى جنبه في الصلاة، حتى نزلت وقوموا لله قانتين سورة البقرة آية 238، " فامرنا بالسكوت ونهينا عن الكلام ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نماز میں باتیں کیا کرتے۔ ہر شخص اپنے پاس والے سے نماز پڑھنے میں بات کرتا یہاں تک کہ یہ آیت «وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ» (۲-البقرہ:۲۳۸) اتری یعنی اللہ کے سامنے چپ چاپ کھڑے ہو جب سے ہم کو حکم ہوا چپ چاپ رہنے کا اور بات کرنا منع ہو گیا۔