حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن إسماعيل بن ابي خالد ، عن الزبير بن عدي ، عن مصعب بن سعد ، قال: " ركعت، فقلت: بيدي هكذا، يعني طبق بهما، ووضعهما بين فخذيه، فقال ابي : قد كنا نفعل هذا، ثم امرنا بالركب ".
مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ میں نے رکوع کیا تو دونوں ہاتھوں کو ملا کر رانوں کے بیچ میں رکھ لیا۔ میرے باپ نے کہا: پہلے ہم ایسا کیا کرتے تھے۔ پھر ہم کو گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کا حکم ہوا۔