كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

حدثنا قتيبة بن سعيد ، ابو كامل الجحدري ، واللفظ لقتيبة، قالا: حدثنا ابو عوانة ، عن ابي يعفور ، عن مصعب بن سعد ، قال: صليت إلى جنب ابي ، قال: وجعلت يدي بين ركبتي، فقال لي ابي: اضرب بكفيك على ركبتيك، قال: ثم فعلت ذلك مرة اخرى، فضرب يدي، وقال: إنا نهينا عن هذا، " وامرنا ان نضرب بالاكف على الركب ".

‏‏‏‏ مصعب بن سعد سے روایت ہے میں نے اپنے باپ کے بازو میں نماز پڑھی اور اپنے ہاتھ دونوں گھٹنوں کے بیچ میں رکھے تو میرے باپ نے کہا: اپنی دونوں ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ، کہا کہ پھر میں دوبارہ ویسے ہی کیا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا اور کہا کہ ہم منع کئے گئے ایسا کرنے سے اور حکم ہوا دونوں ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھنے کا (یعنی رکوع میں)۔

صحيح مسلم # 1194
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp