حدثنا زهير بن حرب ، ومحمد بن المثنى ، واللفظ لابن المثنى، قالا: حدثنا الضحاك بن مخلد ، اخبرنا عبد الحميد بن جعفر ، حدثني ابي ، عن محمود بن لبيد ، ان عثمان بن عفان ، اراد بناء المسجد، فكره الناس ذلك، فاحبوا ان يدعه على هيئته، فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " من بنى مسجدا لله، بنى الله له في الجنة مثله ".
محمود بن لبید سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مسجد بنانے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے برا سمجھا اس کو اور چاہا کہ مسجد کو اپنے حال پر چھوڑ دیں (یعنی جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھی)، سیدنا عثمان رضی اللہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو شخص اللہ کے لیے ایک مسجد بنائے تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر ویسا ہی بنائے گا۔“