حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وإسحاق بن إبراهيم واللفظ لابي بكر، قال إسحاق: اخبرنا، وقال ابو بكر: حدثنا زكرياء بن عدي ، عن عبيد الله بن عمرو ، عن زيد بن ابي انيسة ، عن عمرو بن مرة ، عن عبد الله بن الحارث النجراني ، قال: حدثني جندب ، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، قبل ان يموت بخمس، وهو يقول: " إني ابرا إلى الله، ان يكون لي منكم خليل، فإن الله تعالى، قد اتخذني خليلا، كما اتخذ إبراهيم خليلا، ولو كنت متخذا من امتي خليلا، لاتخذت ابا بكر خليلا، الا وإن من كان قبلكم، كانوا يتخذون قبور انبيائهم وصالحيهم مساجد، الا فلا تتخذوا القبور مساجد، إني انهاكم عن ذلك ".
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وفات سے پانچ روز پہلے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”میں بیزار ہوں اس بات سے کہ کسی کو تم میں سے اپنا دوست بناؤں سوا اللہ کے کیونکہ اللہ نے مجھے دوست بنایا ہے جیسے ابراہیم علیہ السلام کو دوست بنایا تھا۔ اور جو میں اپنی امت میں سے کسی کو دوست بنانے والا ہوتا تو ابوبکر کو دوست بناتا۔ تم خبردار رہو تم سے پہلے لوگ اپنے پیغمبروں اور نیک لوگوں کی قبروں کو مسجد بنا لیتے تھے کہیں تم قبروں کو مسجد نہ بنانا میں تم کو اس بات سے منع کرتا ہوں۔“