كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام

وحدثني هارون بن سعيد الايلي ، وحرملة بن يحيى ، قال حرملة: اخبرنا، قال وهارون: حدثنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، اخبرني عبيد الله بن عبد الله ، ان عائشة ، وعبد الله بن عباس ، قالا: لما نزل برسول الله صلى الله عليه وسلم، طفق، يطرح خميصة له على وجهه، فإذا اغتم، كشفها عن وجهه، فقال: وهو كذلك، " لعنة الله على اليهود، والنصارى، اتخذوا قبور انبيائهم مساجد، يحذر مثل ما صنعوا ".

‏‏‏‏ عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور عبداللہ بن سیدنا عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر اپنے منہ پر ڈالنا شروع کی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھبراتے تو چادر کو منہ پر سے ہٹاتے اور فرماتے: یہود و نصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو کہ انہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبروں کو مسجد بنا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ڈراتے تھے کہ کہیں اپنے لوگ بھی ایسا نہ کریں۔

صحيح مسلم # 1187
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp