حدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو معاوية ، حدثنا هشام ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: ذكرن ازواج النبي صلى الله عليه وسلم كنيسة، راينها بارض الحبشة، يقال لها: مارية، بمثل حديثهم.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیوں نے ایک گرجا کا حال بیان کیا جو انہوں نے دیکھا تھا حبشہ کے ملک میں جس کا نام ماریہ تھا۔ پھر ویسا ہی روایت کیا جیسے اوپر ذکر کیا۔