وحدثني ابو الطاهر ، اخبرنا ابن وهب ، عن عمرو بن الحارث ، عن ابي يونس مولى ابي هريرة، انه حدثه، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال: " نصرت بالرعب على العدو، واوتيت جوامع الكلم، وبينما انا نائم، اتيت بمفاتيح خزائن الارض، فوضعت في يدي ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دشمن پر مدد ملی رعب سے اور مجھے وہ باتیں ملیں جن میں لفظ کم ہیں پر معانی بہت ہیں۔ اور میں ایک بار سو رہا تھا اتنے میں زمین کے خزانوں کی کنجیاں لائی گئیں اور میرے ہاتھ میں رکھ دی گئیں۔“