كِتَاب الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل

حدثنا محمد بن حاتم ، وابن رافع ، قالا: حدثنا شبابة ، حدثني ورقاء ، عن عمرو ، عن مجاهد ، عن ابن عمر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ائذنوا للنساء بالليل إلى المساجد، فقال ابن له، يقال له واقد: إذا يتخذنه دغلا، قال: فضرب في صدره، وقال: احدثك عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، وتقول: لا.

‏‏‏‏ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ تم اپنی خواتین کو رات کے وقت مسجد جانے کی اجازت دو۔ جس پر ان کے ایک بیٹے نے جس کا نام واقد ہے، جواب دیا۔ وہ وہاں جا کر مکر و فریب کریں گی۔ یہ سن کر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کے سینہ پر ہاتھ مارا اور فرمایا کہ میں تم سے رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بیان کرتا ہوں اور تو کہتا ہے کہ انہیں نہیں جانے دیں گے۔

صحيح مسلم # 994
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp