حدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن مجاهد ، عن ابن عمر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تمنعوا النساء من الخروج إلى المساجد بالليل "، فقال ابن لعبد الله بن عمر: لا ندعهن يخرجن فيتخذنه دغلا، قال: فزبره ابن عمر، وقال: اقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم، وتقول: لا ندعهن ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی کہ ”تم لوگ رات کے وقت اپنی خواتین کو مسجد جانے سے نہ روکو۔“ تو ان کے لڑکے نے کہا: ہم تو انہیں منع کریں گے تاکہ وہ مکرو فریب نہ کریں۔ جس پر انہوں نے اپنے بیٹے کو برا بھلا کہنے کے بعد کہا: میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم سناتا ہوں اور تم اس کی مخالفت کرتے ہو۔