حدثنا ابن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا حنظلة ، قال: سمعت سالما ، يقول: سمعت ابن عمر ، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " إذا استاذنكم نساؤكم إلى المساجد، فاذنوا لهن ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جب تمہاری خواتین مسجد میں جانے کے لیے تم سے اجازت مانگیں تو انہیں مسجد میں جانے دو۔“