حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن ابي حازم ، عن سهل بن سعد ، قال: " لقد رايت الرجال، عاقدي ازرهم في اعناقهم، مثل الصبيان من ضيق الازر، خلف النبي صلى الله عليه وسلم، فقال قائل: يا معشر النساء، لا ترفعن رءوسكن حتى يرفع الرجال ".
سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کا بیان ہے میں نے دیکھا ہے کہ کپڑا کم ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے تہبند اپنے گلے میں باندھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے، جس پر کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم بیان کیا: ”اے خواتین! جب تک مرد سجدہ سے سر نہ اٹھائیں اس وقت تک تم بھی سجدہ سے سر نہ اٹھانا۔“