حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا ابو الاشهب ، عن ابي نضرة العبدي ، عن ابي سعيد الخدري ، " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، راى في اصحابه تاخرا، فقال لهم: تقدموا فاتموا بي، ولياتم بكم من بعدكم، لا يزال قوم يتاخرون، حتى يؤخرهم الله ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو پچھلی صف میں دیکھ کر فرمایا: ”میرے قریب آؤ اور پہلی صف پوری کرو، پھر دوسری صف والے تمہاری پیروی کریں اور جو لوگ پیچھے رہیں گے تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں بھی ان کو پیچھے رکھے گا۔“