حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا عبد الوارث ، عن عبد العزيز وهو ابن صهيب ، عن انس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اتموا الصفوف، فإني اراكم خلف ظهري ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ صفیں پوری کیا کرو کیونکہ میں تم کو پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔“