حدثنا ابن ابي عمر ، حدثنا معن بن عيسى ، عن مالك بن انس ، عن الزهري ، عن انس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، ركب فرسا، فصرع عنه، فجحش شقه الايمن، بنحو حديثهم، وفيه إذا صلى قائما، فصلوا قياما،
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب زخمی ہو گئی، باقی گزشتہ حدیثوں کی طرح بیان کیا اس میں اضافہ یہ ہے کہ ”جب امام کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔“