حدثني حرملة بن يحيى ، حدثني ابن وهب ، اخبرني عمرو ، ان ابا يونس حدثه، عن ابي هريرة ، " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: إذا قال احدكم في الصلاة: آمين، والملائكة في السماء: آمين، فوافق إحداهما الاخرى، غفر له ما تقدم من ذنبه ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بیان کیا کہ ”تم جب نماز میں آمین کہو اور فرشتے آسمان پر آمین کہتے ہیں پھر تمہاری اور ان کی آمین ایک دوسرے کے برابر ہو جائے تو اس نمازی کے مذکورہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔“