حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن شقيق ، عن عبد الله بن مسعود ، قال: كنا إذا جلسنا مع النبي صلى الله عليه وسلم في الصلاة، بمثل حديث منصور، وقال: ثم يتخير بعد من الدعاء،
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم لوگ نماز میں تشہد پڑھتے تھے جیسا کہ منصور نے بیان کیا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ” تشہد پڑھنے کے بعد نمازی کو اختیار ہے کہ جو دعا چاہے کرے۔“