حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء ، اخبرنا ابن فضيل ، عن مختار بن فلفل ، قال: سمعت انس بن مالك ، يقول: اغفى رسول الله صلى الله عليه وسلم إغفاءة، بنحو حديث ابن مسهر، غير انه، قال: نهر وعدنيه ربي عز وجل في الجنة عليه حوض، ولم يذكر: آنيته عدد النجوم.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ نے اس روایت میں ابن مسہر کی مانند بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر غفلت سی طاری ہوئی۔ اس روایت میں حوض کوثر کے گلاسوں کا ستاروں کی مانند ہونا مرقوم نہیں بلکہ اتنا تحریر ہے کہ ”کوثر ایک بہترین نہر ہے، جس کے عطیہ کا مجھ سے میرے پروردگار نے وعدہ کیا ہے کہ جنت کا یہ حوض کوثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے۔“