حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا ابو داود ، حدثنا شعبة ، في هذا الإسناد، وزاد، قال شعبة: فقلت لقتادة: اسمعته من انس؟ قال: نعم، ونحن سالناه عنه.
شعبہ رحمۃ اللہ علیہ نے اسی اسناد کے ساتھ بیان کیا کہ میں نے قتادہ رحمہ اللہ علیہ سے پوچھا، کیا آپ نے خود یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی زبانی سنی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ہاں! ہم نے یہ مسئلہ ان سے پوچھا تھا تو انہوں نے یہ حدیث سنائی تھی۔