حدثنا سعيد بن منصور ، وقتيبة بن سعيد كلاهما، عن ابي عوانة، قال سعيد، حدثنا ابو عوانة ، عن قتادة ، عن زرارة بن اوفى ، عن عمران بن حصين ، قال: " صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الظهر، او العصر، فقال: ايكم قرا خلفي، ب سبح اسم ربك الاعلى، قال رجل: انا، ولم ارد بها إلا الخير، قال: قد علمت ان بعضكم خالجنيها ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی۔ بعد اختتام نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کس مقتدی نے سورۂ «بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» پڑھی؟“ تو ایک مقتدی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ! بغرض حصول ثواب میں نے پڑھی تھی۔ جس پر ارشاد فرمایا: ”مجھے معلوم ہوا کہ تم میں سے کوئی مجھ سے قرآن کریم چھین رہا ہے۔“